ناگپور ٹیسٹ میں خراب پچ بنانے پر بی سی سی آئی کو بھاری جرمانہ عائد کیے جانیکا امکان

بدھ 2 دسمبر 2015 16:36

ناگپور ٹیسٹ میں خراب پچ بنانے پر بی سی سی آئی کو بھاری جرمانہ عائد کیے ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 2دسمبر- 2015ء) جنوبی افریقہ کے خلاف ناگپور ٹیسٹ میں خراب پچ بنانے پرآئی سی سی کی جانب سے بی سی سی آئی پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ناگپور میں کھیلئے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے ریفری جیف کرو نے اپنی رپورٹ میں وکٹ کو خراب قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جس پر کرکٹ کی عالمی کونسل نے پچ رپورٹ بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھیج کر 14 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد آئی سی سی کرکٹ منیجر اور چیف میچ ریفری تمام شواہد کا بغور جائزہ لینے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ پر جرمانہ عائد کرنے یا پچ کلیئر کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو 9950 پاونڈز یا تقریبا 16 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ عاءد کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ شہر ناگپور میں 25 نومبر کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ تیسرے روز ہی بھارت کی جیت پر ختم ہو گیا۔ میچ کے پہلے روز مجموعی طور پر 12 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ، دوسرے روز 20 وکٹیں گریں اور تیسرے روز 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ۔ بھارت نے اپنی دونوں اننگز میں 215 اور 173 رنز سکور کئے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 79 اور 185 رنز سکور کر سکی ۔