ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے،عابد حسین صدیقی

بدھ 2 دسمبر 2015 16:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملٹری پولیس کی گاڑے پر فائرنگ پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے۔ دہشت گردی نے ملک کو جڑوں کھوکھلا کر دیا ہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک میں امن و امان چاہتی ہے لاقانو نیت اور دہشت گردی عام ہو گئی ہے، ہرروز درجنوں افرادقتل ہو رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی بحالی اور پاکستان کی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، دہشت گردوں کی مذموم کوششیں پہلے بھی ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔