محکمہ صحت نے حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا

بدھ 2 دسمبر 2015 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) محکمہ صحت نے حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تمام ہسپتالوں کو ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکس کو ایمرجنسی وارڈز میں عملے کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ضروری جان بچانے والی ادویات اور آپریشن تھیٹرز کو فعال رکھا جائے ، بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے جنریٹرز اور لفٹیں سٹینڈ بائی رکھا جائے ۔