سی ٹی او کی تجاوزات،رانگ پارکنگ کے خاتمے ، شہریوں کی مدداور ٹریفک شعوربیداری کیلئے ٹریفک افسران سے میٹنگ

بدھ 2 دسمبر 2015 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خاتمے ،وارڈنز کی کارکردگی،قانون کی بالا دستی اور شہریوں کی مدد اور ان میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئے موثر اقدامات بارے سیکٹر انچارجز سے خصوصی میٹنگ کی اور احکامات جاری کےئے ۔انہوں نے کہا کہ سیکٹر انچارجز اپنی شفٹ کے دوران سڑکوں پر ڈیوٹی کرتے ہوئے نظر آئیں ۔

سی ٹی او نے کہا کہ تمام انچارجز بریفنگ ،ڈی بریفنگ کی پابندی کریں اور پوائنٹ ڈیوٹی پر تعینات وارڈنز کو دن میں تین مرتبہ بریفنگ دیکر اسکی رپورٹ ارسال کریں گے۔ شہر میں چلنے والی ہیوی ٹریفک کو وقت کی پابندی کروائیں اور رات کے اوقات میں انکی بیک لائٹس ضرور چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ ون وے ،ون ویلنگ ،رانگ پارکنگ ،تجاوزات اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کریں،اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی شکایت پرسیکٹر انچارج کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ تمام سیکٹر انچارجز اپنے اپنے علاقوں کی تاجر برادری سے ملاقات کریں اور علاقے میں تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے ان کو ہمراہ لیتے ہوئے کارروائی کریں ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ یو ٹرن پر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی نہ ہونے دیں اور لائن لین کی پابندی کروائیں۔سیکٹر انچارجز اور پٹرولنگ افسران پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرتے نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر تعمیراتی علاقوں کے سیکٹر انچارجز کنسٹرکشن کمپنی کے مینجر سے مسلسل رابطہ رکھیں تاکہ اس حوالے سے ٹریفک پرابلم کا سامنا نہ کرنا پڑے۔