لاہور کی274یونین کونسلوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد بلدیہ عظمیٰ لاہور کے ڈپٹی میئرز کے عہدے کے حصول کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درجنوں نومنتخب چیئرمینوں کے درمیان دوڑ شروع ہوگئی

بدھ 2 دسمبر 2015 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) لاہور کی274یونین کونسلوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد بلدیہ عظمیٰ لاہور کے ڈپٹی میئرز کے عہدے کے حصول کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درجنوں نومنتخب چیئرمینوں کے درمیان دوڑ شروع ہوگئی۔ ڈپٹی میئر شپ کے عہدہ حاصل کرنے کے لیے امیدواروں نے اثرورسوخ رکھنے والے ن لیگی رہنماؤں سے رابطے مکمل کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسلم ٹاؤن میں واقع پاکستان لیگ ن کے صوبائی دفتر میں ڈپٹی میئرز بننے کے خواہشمند درجنوں نومنتخب چیئرمینوں نے درخواستیں جمع کروا دی ہیں جن کی سکروٹنی کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ درخواستیں دینے والوں میں حاجی حنیف، وسیم قادر، اعظم سواتی ، رابعہ فاروقی سمیت دیگر نومنتخب چیئرمین شامل ہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی میئروں کے لیے ختمی امیدواروں کا فیصلہ 5دسمبر کے بعد کیا جائے گا۔