سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے ملازمین کو شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نادرا نے ٹاؤن ہال میں ایک کاؤنٹر قائم کردیا

بدھ 2 دسمبر 2015 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے ملازمین کو شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نادرا نے ٹاؤن ہال میں ایک کاؤنٹر قائم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کاؤنٹر کے قیام کی ہدایات ڈی سی او لاہور نے دے رکھی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ نادرا کے اس کاؤنٹر پر شناختی کارڈ بنوانے کے حوالے سے سب سے پہلے معذور ملازمین کو ترجیح دی جائے گی جبکہ ضلعی حکومت لاہور کے ملازمین کے اہلخانہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :