الیکشن کمیشن نے پنجاب میں تیسرے اورآخری مرحلے میں 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ اسکیم جاری کردی

بدھ 2 دسمبر 2015 16:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں تیسرے اورآخری مرحلے کے 5دسمبر کو ہونے والے بدلیاتی انتخابات کی پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پولنگ اسکیم کے تحت پنجاب کے 12 اضلاع میں 14 ہزار470 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ40 ہزارپولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

14 ہزار470 پریذائیڈنگ آفیسرڈیوٹی سرانجام دیں گے جہاں 80 ہزاراسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسراور40 ہزارپولنگ افسرڈیوٹی دیں گے جبکہ 14 ہزار470 پریذائیڈنگ آفیسرڈیوٹی دیں گے۔دوسری جانب 12 اضلاع میں جنرل نشستوں پر31 ہزار848 امیدوارحصہ لیں گے اور5 ہزار251 امیدواروں میں چیرمین،وائس چیرمین کی نشستوں پرانتخاب ہوگا جبکہ پنجاب کے12 اضلاع میں چیرمین،وائس چیئرمین کے لیے 18امیدوار جبکہ جنرل نشستوں پر520 امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔12اضلاع کے ا نتخابات میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 33 ہزار 883 ہے اورخواتین رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 78 لاکھ 99 ہزار52 ہے جب کہ مجموعی طورپرایک کروڑ 78 لاکھ 32 ہزار935 ووٹرحق رائے دہی استعمال کریں گے۔