ترکی کے دارلحکومت استنبول میں دنیا کے 60ممالک کے 150قائدین نے کشمیرکے حق خودا رادیت کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور

بدھ 2 دسمبر 2015 16:50

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) ترکی کے دارلحکوم استنبول میں عیصام کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں دنیا کے 60ممالک کے150قائدین نے شرکت کی ،جس میں حکومتوں کے نمائندے،اسلامی تحریکوں کے سربراہان،علماء کرام ،دانشور اور سفارت کار وں شامل ہیں،عالمی کانفرنس کے ایک سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرعبدالرشید ترابی نے کی،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی کی تحریک پر دنیاکے 60ممالک کے 150 مندوبین نے متفقہ طور کشمیرپر قرارداد منظور کی جس میں لکھا گیاہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے ،دو کروڑ انسانوں کو اپنے بنیادی حق سے محروم رکھنا ظلم ہے اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،قرارداد میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ مقبو ضہ کشمیرمیں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،کشمیرپر سے ناجائز فوجی قبضہ ختم کیاجائے،کانفرنس میں شریک تمام قائدین کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیاہے کہ اقوا متحدہ اور OICمقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر قتل وغارت گری ،انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گردی کو رکوانے میں اپناکردار ادا کرے،قرارداد میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیاہے کہ 5فروری کو پوری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یہ دن منایا جائے گا،5فروری پوری دنیامیں منانے کا اعلان کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

بھارت انسانی حقوق کی پامالی بند کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے

متعلقہ عنوان :