دہشت گردی کے بعد دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ماحولیات کا ہے،ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ

بدھ 2 دسمبر 2015 16:57

کہوٹہ /حویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ سردار طاہر محمود خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بعد دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ماحولیات کا ہے ۔ ملازمین اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ ماحول آلودہ کرنے والے شاپنگ بیگ سے محفوظ رکھیں وہ اپنے آفس چیمبر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔

جس میں ڈی ایف او واٹر مینجمنٹ سردار کبیر خان ، راجہ محمد اشرف خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عمر طارق ، اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد ارشد محمود شیخ ، چیئرمین زکوة کونسل راجہ بشارت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت امجد اقبال ، پی ڈی ایس پی کہوٹہ محمد حنیف سمیت جملہ ضلعی آفیسران موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی ایف او واٹر مینجمنٹ سردار محمد کبیر خان نے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ڈپٹی کمشنر حویلی نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے ایک ٹربیونل قائم کیا ہے کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگ اور کوڑا کرکٹ جمع کر کے شہر کی حدود سے باہر پھینکا جائے ۔ انہوں نے ہدایت جاری کیں کہ بلدیہ والے کوڑا کرکٹ ایک جگہ پر جمع کریں تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔ اس موقع پر صفائی مہم کی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنر نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تاکہ ضلع حویلی کو ایک خوبصورت ضلع کے طور پر ماڈل بنایا جاسکے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کی سڑکوں کے درنوں جانب درخت لگا کر شہر کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :