پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،یوسف اعوان

بدھ 2 دسمبر 2015 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی غریب کے حقوق کی جو جنگ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کی تھی وہ جنگ مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی اور ہم جاگیرداری و سرمایہ داری نظام کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی برسراقتدار آئی تو اس نے حکومت میں آنے کے بعد عوامی فلاح و بہبود کے کام کئے پیپلز پارٹی کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے این ایف سی ایوارڈ دیا صوبوں کو خود مختاری دی اور صوبوں کے اندر جو احساس محرومی پایہ جاتا تھا اس کو دور کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید قائدین کے افکار و فلسفے کی روشنی میں اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے ہم طاقت کا سرچشمہ عوام کو بنا کر دم لیں گے اور عوام سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :