لاہور ،نجی سکولز مقامی تعطیل کے باوجود کل کھلے رہیں گے

بدھ 2 دسمبر 2015 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) لاہور میں واقع تمام نجی سکولز مقامی تعطیل کے باوجود کل کھلے رہیں گے۔ اس بات کا فیصلہ اعلیٰ پرائیویٹ سکولز مالکان ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ادیب جاودانی نے کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلعی حکومت لاہور نے عرس حضرت داتا گنج بخش اور میلہ چراغا کے باعث شہر میں مقامی تعطیل کا اعلان کررکھا ہے جس کے تحت تمام سکولز کل بند رہیں گے اس کے علاوہ ضلعی حکومت لاہور کے دفاتر بھی آج مقامی تعطیل کی وجہ سے بند رہیں گے۔ نجی سکولز کی جانب سے مقامی تعطیل کے حکومتی فیصلے کو مسترد کیے جانے پر ڈی او سکولز نے خبردار کیا ہے کہ آج جونجی سکولز کھلے ہونگے ان کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :