عوام نے مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈے کو پہلے بھی شکست دی تھی اور انشااﷲ آئندہ بھی شکست مخالفین کا مقدر ہوگی ،نشاط محمد ضیاء قادری

بدھ 2 دسمبر 2015 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین سے عوام کے ساتھ رشتہ نہیں توڑا جاسکتا 5دسمبر2015؁ء کو شہر کراچی کی عوام اپنے قائد سے لازوال رشتے کی تجدید کرینگے ،شہر کراچی کی عوام کو ایم کیو ایم کے خلاف جھوٹے پروپگنڈے کو پہلے بھی شکست دی تھی اور انشا اﷲ آئندہ بھی اور ہمیشہ ایم کیو ایم کے مخالفین کو شکست سے دوچار کرینگے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی یونین کمیٹی نمبر10ریتا پلاٹ نمبر2میں حق پرست اُمیدوارون الیکشن آفس اور مختلف یونین کمیٹیز میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست اُمیدواران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام ایم کیو ایم کے مخالفین کو شکست دیکر 5دسمبرکو شہر کراچی کے چپے چپے سے بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ایم کیو ایم مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے انہوں نے کہاکہ عوام ایم کیو ایم کی تاریخی جشن فتح کے لئے تیار ہیں انشا اﷲ 5دسمبر کو عوام پتنگ پر مہر لگا کر کراچی کا میئر اور ڈپٹی میئر بنا کرشہر کراچی کی تعمیر و ترقی کے سفر کا آغاز کرینگے ۔