ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کا پی آئی بی کالونی میں نالے کی صفائی کامعائنہ

بدھ 2 دسمبر 2015 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے سپرنٹینڈنگ انجینئر پریم چند و دیگر افسران کے ہمراہ پی آئی بی کالونی میں نالے کی صفائی کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق نالے کی صفائی کا کام ہیوی مشینری و لیبر کے ذریعے تیزی سے جاری ہے، ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ نالوں کی صفائی کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانا از حد ضروری ہے کہ نالوں میں کچرا پھینکنے کے عمل کو بھی روکا جائے اس سلسلے میں عوامی آگہی کو یقینی بنا ئیں، نالوں کی صفائی ایک مرحلہ ہے جبکہ دوسرا مرحلہ اس صفائی کو برقرار رکھ کر اور نالوں کے بہاؤ کو متاثر نہیں ہونے دینا ہے، ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس نے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کو نالے کی صفائی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی بعد از اں ایڈمنسٹریٹر نے متعلقہ افسران کے ہمراہ کے این اکیڈمی سے متصل پارک میں جاری تزین و آرائش کے کام کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پارکس رضا قائم خانی نے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کو پارک میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفینگ دی۔تفصیلات کے مطابق پارک میں تعمیراتی وترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے دیگر تفصیلات میں پارک میں جاگنگ ٹریک، اسکیٹینگ یارڈ،جھولے اور موسمی پھول پودے لگائے جارہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ نے اس موقع پر افسران کو کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیں۔ اس موقع پرڈائریکٹر پارکس رضا قائم خانی، ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس ، ایکسی این ایم اینڈ ای مبین شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔