ڈسکہ، گھریلو ناچاقی پر دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھالیں ،حالت تشویشناک ہونے پرگوجرانوالہ ریفر

بدھ 2 دسمبر 2015 17:26

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء ) گھریلو ناچاقی پر دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھالیں حالت تشویشناک ہونے پرگوجرانوالہ ریفر کردیا موضع گلوٹیاں کلاں کی دوشیزہ (م) کا گزشتہ روز اپنے گھروالوں کیساتھ جھگڑا ہواتوا س نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا جہاں پرا س کی حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفر کردیاگیا ہے ۔