استنبول ،دنیا کے 60ممالک کے 150قائدین نے کشمیرکے حق خودا رادیت کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور کرلی
OICاور اقوام متحدہ کشمیریوں کو اپنا بنیادی اور پیدائشی حق دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،5فروری پوری دنیا میں کشمیریوں سے یکجہتی کے طورپر منانے کا قرارداد میں اعلان
بدھ 2 دسمبر 2015 17:30
استنبول ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)ترکی کے دارلحکوم استنبول میں عیصام کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں دنیا کے 60ممالک کے150قائدین نے شرکت کی ،جس میں حکومتوں کے نمائندے،اسلامی تحریکوں کے سربراہان،علماء کرام ،دانشور اور سفارت کار وں شامل ہیں،عالمی کانفرنس کے ایک سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرعبدالرشید ترابی نے کی،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی کی تحریک پر دنیاکے 60ممالک کے 150 مندوبین نے متفقہ طور کشمیرپر قرارداد منظور کی جس میں لکھا گیاہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے ،دو کروڑ انسانوں کو اپنے بنیادی حق سے محروم رکھنا ظلم ہے اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،قرارداد میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ مقبو ضہ کشمیرمیں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،کشمیرپر سے ناجائز فوجی قبضہ ختم کیاجائے،کانفرنس میں شریک تمام قائدین کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیاہے کہ اقوا متحدہ اور OICمقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر قتل وغارت گری ،انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گردی کو رکوانے میں اپناکردار ادا کرے،قرارداد میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیاہے کہ 5فروری کو پوری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یہ دن منایا جائے گا،5فروری پوری دنیامیں منانے کا اعلان کیاگیاہے۔
(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.