میں اور کاجول کافی قریب ہیں ، ہم دونوں میں پیار ہے، شاہ رخ خان

کاجول سے جب بھی ملتا ہوں اجنبیت محسوس نہیں ہوتی، ہمیشہ ان کیلئے دعا کرتا ہوں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 دسمبر 2015 17:40

میں اور کاجول کافی قریب ہیں ، ہم دونوں میں پیار ہے، شاہ رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کنگ خان نے کہا ہے کہ میں کاجول کو صرف دوست کہہ کر مخاطب نہیں کرسکتا، ہم دونوں کے درمیان پیار، خیال رکھنے اور حقیقی خواہش موجود ہے۔ اپنی فلم ’دل والے‘ کے نئے سانگ کے ریلیز ہونے کے موقع پر شاہ رخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور کاجول ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ نے کہا کہ کاجول اور میں ایک دوسرے کے بہت ہی قریبی دوست ہیں جس کے باعث مجھے کاجول کو صرف دوست کہتے ہوئے کافی عجیب لگتا ہے، ہم نے 21 یا 22 سال پہلے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اس وجہ سے ہم ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہتے ہیں۔

شاہ رخ نے کہا کہ میں کاجول سے جب بھی ملتا ہوں مجھے اجنبیت محسوس نہیں ہوتی اور وہ کاجول کیلئے ہمیشہ اچھی دعائیں کرتے ہیں۔ فلم ’دل والے‘ کا پہلا گانا شاہ رخ کیساتھ کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن نے لانچ کیا۔ روہت شیٹی کی ہدایت میں بنی فلم ’دل والے‘ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔