اداکارہ مایا اپنی خالہ کے انتقال کے باعث الحمرا میں اسٹیج ڈرامہ ادھورا چھوڑ کر میت کے ہمراہ کراچی روانہ

بدھ 2 دسمبر 2015 17:55

اداکارہ مایا اپنی خالہ کے انتقال کے باعث الحمرا میں اسٹیج ڈرامہ ادھورا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) اداکارہ مایا اپنی خالہ کے انتقال کے باعث الحمرا میں پیش کیے جانیوالا اسٹیج ڈرامہ ادھورا چھوڑ کر میت کے ہمراہ کراچی روانہ ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا کی خالہ کافی عرصے سے لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور منگل کے روز اس دنیا فانی سے کوچ کر گئیں ۔

(جاری ہے)

ان کی خالہ کا بنیادی تعلق کراچی سے تھا جس کی وجہ سے ان کی میت کو کراچی روانہ کر دیا گیا جبکہ اداکارہ مایا بھی الحمرا ہال llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ کر میت کے ساتھ کراچی روانہ ہو گئیں ۔

مایا کی خالہ کے انتقال پر ہما علی ، لیلیٰ صدیقی ، سعدیہ شیخ ، رمشا ، پائل چوہدری ، رائمہ خان ، سنہری ، لائبہ خان ، روبی انعم ، لکی ڈیئر ، خرم عباس ، عابد کشمیری ، گوشی خان ، حسن مراد سمیت دیگر فنکاروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :