بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا امکان ۔ بھارتی میڈیا کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 17:59

بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا امکان ۔ بھارتی میڈیا کا دعوی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا امکان ہے . اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے پاکستان آمد کا امکان ہے .

(جاری ہے)

بھارتی وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کر سکتی ہیں. واضح رہے کہ اس سے قبل پاک بھارت وزرائے اعظم کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران ملاقات ہو چکی ہے جس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے . بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد سے پاک بھارت کشیدگی میں کچھ کمی متوقع ہے.

متعلقہ عنوان :