صارف عدالتوں کے قیام سے صارفین قریبی صارف عدالت سے رابطہ کر کے انصاف حاصل کر سکیں گے ‘خواجہ خاور رشید

بدھ 2 دسمبر 2015 18:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب و ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے حکومت پنجاب کی طرف سے صارف کے تحفظ کیلئے صوبہ بھر کے 11اضلاع میں صارف عدالتیں قائم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ صارف عدالتوں کے قیام سے صارفین غیر معیاری اور زائد المیعاد مصنوعات کی فراہمی پر فوراََ اپنے قریبی ضلعی صارف عدالت سے رابط کر کے انصاف حاصل کر سکے گئے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین اشیاء کی پیکنگ پر اجرائے ترکیبی اور تاریخ تیاری و اختتام درج نہ ہونے،کاروباری کی جگہ پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے،خریداری پر رسید کی عدم فراہمی یا رسید پر خریداری کی تاریخ،تفصیل اشیاء،مقدار،قیمت اور دکاندار کا نام وپتہ درج نہ ہونے اور خریداری سے پہلے مصنوعات اور ادا شدہ رقم کی واپسی کی پالیسی کی عدم فراہمی،غلط اور گمراہ کن اشتہار بازی کے ذریعے مصنوعات کی فروخت و خدمات کی فراہمی،کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے یا فرم کی نامناسب خدمات کی بدولت پریشانی کا سامنا ہونے،خریدار کو مصنوعات کی وارنٹی،ساخت،نمونہ اور مناسب وارننگ نہ دی جانے پر صارف عدالت میں دعویٰ دائر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خاور رشید نے مزید کہا کہ صارف عدالت میں درخواست جمع کروانے کی بھی کوئی فیس وصولی نہیں کی جائے گی۔