پیاف کے بانی چیئرمین میاں شفقت علی کے والد انتقال کرگئے ، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک

بدھ 2 دسمبر 2015 18:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)پیاف کے بانی چیئرمین و سابق صدر لاہور چیمبر میاں شفقت علی کے والد میاں شوکت علی گزشتہ روز انتقال کرگئے ۔ان کی نماز جنازہ لاہور میں گارڈن ٹاؤن میں ادا کی گئی۔لاہور کی بزنس کمیونٹی و تاجر برادری کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں لاہور چیمبر کے سابق صدور میاں انجم نثار، ظفر اقبال چوہدری، سہیل لاشاری،محمد علی میاں، موجودہ صدر شیخ محمد ارشد ، تاجر راہنما تنویر احمد صوفی، خواجہ شاہ زیب اکرم ، ظہیر بھٹہ،میاں ابوذر شاد، نے بھی شرکت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی آج مورخہ 3دسمبر بوقت صبح9.30 بجے ان کی رہائش گاہ 68اے ابوبکر بلاک میں ادا کی جائے گی۔