بھارت نے پھر مذاکرات کیلئے پیشگی شرطیں لگانا شروع کر دیں،کشمیر کو سلگتا ہوا مسئلہ ماننے سے بھی انکار
جب تک دراندازی جاری رہے گی تب تک امن مذاکرات ممکن نہیں،بھارتی میڈیا کوبیان
بدھ 2 دسمبر 2015 18:15
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) بھارت نے پھر مذاکرات کے لئے پیشگی شرطیں لگانا شروع کر دی ہیں اور بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے کہا ہے کہ مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں ہے لیکن مذاکرات کے لیے سرحدپار دراندازی کا خاتمہ لازمی شرط ہے کیونکہ جب تک دراندازی جاری رہے گی تب تک امن مذاکرات ممکن نہیں۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں سشما سوراج نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مذاکرات کو مشروط کرنے کے حق میں نہیں لیکن جب تک پاکستان سرحدپار دراندازی بند نہیں کرے گا مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان عالمی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اٹھا کر جذبات کا مظاہرہ کر رہا ہے کہ کشمیرسلگتا ہوا مسئلہ ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ کشمیری عوام نے پہلے سے ہی انتخابات میں حصہ لیکر بھارت کیساتھ رہنے کو ترجیح دی ہے۔ ادھر بھارتی حکومت نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود ہے جہاں وہ وقتاً فوقتاً اپنے مقامات بدلتا رہتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.