کراچی ،بلدیاتی انتخابات میں شہر بھرکے صرف 234پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار

ضلع غربی میں 497پولنگ سٹیشن، وسطی میں 859پولنگ سٹیشنز حساس قرار

بدھ 2 دسمبر 2015 18:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شہر بھرکے صرف 234پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی میں 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔شہر بھر میں قائم 4141پولنگ اسٹیشنوں میں سے صرف 234پولنگ اسٹیشنوں کو نارمل قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ 497انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ضلع غربی میں ہیں۔جبکہ859انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز ضلعی وسطی میں واقع ہیں ،ضلع وسطی ،کورنگی کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس اورانتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں،ضلع غربی میں937 میں سے497پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ،396حساس ہیں۔ذرائع کے مطابق ضلع شرقی میں321 انتہائی اور288حساس پولنگ اسٹیشن جبکہ ضلع جنوبی میں297 انتہائی اور97 حساس پولنگ اسٹیشنزہیں ۔ضلع وسطی میں 198انتہائی اور 859 حساس پولنگ اسٹیشزقرار دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :