ملٹری پولیس حملہ ،اے آئی جی کراچی نے 8رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

بدھ 2 دسمبر 2015 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس اہلکاروں پر حملے کی تحقیقات کے لیے 8رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔کمیٹی ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں کام کرے گی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اے آئی جی کراچی نے ملٹری پولیس حملے کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں 8رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔کمیٹی میں ایس ایس پی ساؤتھ ،ایس ایس پی ایسٹ ،ڈی آئی جی سی آئی اے ،سی ٹی ڈی ،اے ایس پی اور ڈی ایس پی پریڈی شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے بدھ کو جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور دکانداروں کے بیانات قلمبند کیے ۔

متعلقہ عنوان :