کراچی کی سیاست کو قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق ڈھالنا ناگزیر ہو چکا ہے،علی اکبر گجر

بدھ 2 دسمبر 2015 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان کا سیاسی ماحول بدلنے کے لئے کراچی کی سیاست کو قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق ڈھالنا ناگزیر ہو چکا ہے․ کراچی کی ترقی دنیا میں پاکستان کی قومی شناخت بنانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کسی بھی حد تک جا سکتی ہے․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے بلدیاتی انتخابات کو کراچی کی تقدیر بدلنے کا سنہرا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانچ دسمبر کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بلدیاتی امیدواروں کی کامیابی کے بعد قائد اعظم کا حقیقی کراچی دنیا کے سامنے آئے گا․ پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی سیاسی بیداری کی لہر عروج پر ہے جو اس بات کی ضمانت بن رہی ہے کہ پانچ دسمبر کے بلدیاتی انتخابات میں کراچی پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی منتخب بلدیاتی قیادت ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ملیر کی یونین کونسل نمبر31کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین شپ کے امیدوار حاجی بخت منیر خان ملیر ہی کی یونین کونسل نمبر5 کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین شپ کے امیدوار سید عبد الرحیم شاہ کے انتخابی دفاتر کے افتتاح کے بعد علاقے کے طوفانی دورے مکمل کئے اور پارٹی کارکنوں اور علاقہ وٹرز کی بڑی تعداد سے ملاقاتوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کو دنیا کی طاقتور ترین اور مضبوط معاشی قوت بنانے کے لئے شہر قائد سے انقلابی منصبوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے․ جس کے لئے کراچی کے امن، کراچی کے انفرا اسٹرکچر میں تبدیلی اور معاشی سرگرمیوں کا تحفظ اور فروغ کو سب سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع کورنگی کے صدر علی عاشق گجر اور صوبائی رہنما سردار نذیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا ملکی معیشت بہتر ہوگی اور کراچی کے رہنے والوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر روزگار کے مواقع میسر ہونگے اس لئے کراچی کے با شعور شہری پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی انجن کراچی کی روشنیوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیں․ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نامزد بلدیاتی امیدواروں کو کامیاب کر کے قوم کو بتا دیں کہ کراچی حقیقی معنوں میں چھوٹا پاکستان ہے جہاں ہر قوم، ہر برادری ، ہر زبان بولنے والے کا ایک جیسا حق ہے․کراچی کے ضلع ملیر کی یونین کونسل نمبر 31اور یونین کونسل نمبر5 میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواران برائے یو سی چیئرمین حاجی بخت منیر خان و سید عبد الرحیم شاہ نے علاقہ عوام سے وعدہ کیا کہ ملیر کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جائیں گے اور کراچی کے نظرانداز کئے گئے عوام کو بھی ترقی اور خوشحالی میں برابر کا حصہ دار بنایا جائے گا․

متعلقہ عنوان :