کراچی ، ملٹری پولیس پر حملے کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں 8رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

بدھ 2 دسمبر 2015 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) ملٹری پولیس پر حملے کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کی سربراہی میں 8رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کے دیگر ارکان میں ایس ایس پی ویسٹ اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ بھی شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کو ملزموں کی گرفتاری تک فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس مبں ملٹری پولیس پر حملے کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کریں گے۔ کمیٹی کے ارکانمیں ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایس پی ساؤتھ، ایس ایس ایس آئی یو اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران شامل ہیں۔ اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی کو ملزموں کی گرفتاری تک فعال رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :