دفاعی پیداوار اور برآمدات کے شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر سیمینار، صدر ممنون حسین کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت

ریون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انعام الرحمان کا خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) دفاعی پیداوار اور برآمدات کے شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرایک اعلیٰ سطح کا سیمینار’’چینلجز اینڈ وے فاورڈ‘‘کے عنوان سے اسلام آباد میں شروع ہوا جس میں صدر پاکستان ممنون حسین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،ریون انرجی لمیٹڈ اس سیمینار کی کلیدی پارٹنر ہے،یہ قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے والی صف اول کی کمپنی اور داؤد ہرکولیس کا حصہ ہے،جو1800میگاواٹ بجلی بنانے والی پاکستان کی سب سے بڑی نجی کمپنی ہے،اس موقع پر Reonکے چیف ایگزیکٹو آفیسر انعام الرحمان نے کہا کہ توانائی دفاعی پیداوار اوربرآمدات کے شعبہ کو مضبوط بنانے کیلئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فورم سستی توانائی فراہم کرنے کے منصوبے شروع کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا،Reonمحفوظ اور توانائی سے بھرپور مستقبل کی یقینی بنانے کیلئے شمسی توانائی کے شعبہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارت رکھتی ہے،دو رروزپر مشتمل اس سرگرمی میں توانائی،معیشت،مالیات،انڈسٹری،قانون ،میڈیااور ٹیکنالوجی جیسے موضوعات پر بھی بحث کی جائے گی،اس موقع پرتعلیمی ماہرین کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعلق اور مشترکہ کوششوں کو مضبوط کرکے دفاعی صنعت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فورم صنعتی ماہرین کو وسیع تر مقاصد کیلئے اپنا اتحادمضبوط کرنے ،سرمایہ کاری کے حصول،منصوبوں کی مالی اور معاشی پائیداری کا جائزہ لینے اور مختلف النوع صنعتوں کی پارٹنر شپ کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرے گا،یہ ماڈل معاشی بحالی کیلئے بہترین حل فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے جس میں بڑھتی آبادی کیلئے روزگارپیدا کرنے کی غرض سے نئے منصوبوں میں مواقع اور خطرات کو شیئر کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :