ریڈیو پاکستان کے تمام چینلز جلد ہی موبائل فونز پر سْنے جاسکیں گے ،ڈی جی ریڈیو عمران گردیزی

بدھ 2 دسمبر 2015 18:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سید محمد عمران گردیزی نے کہا ہے کہ ہم اپنے تمام چینلز کو موبائل فونز پر بھی لارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سامعین اس سے استفادہ کرسکیں اور ادارے کی آمدن بڑھے۔ بدھ کو یہاں مہدی حسن کنسرٹ ہال میں آل پاکستان ریڈیو آفیسرز ایسوسی ایشن کے نئے عہدے داران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر مسرت کااظہار کیا کہ ریڈیو کے پیشہ وارانہ عملے کو اس بات کا شدت سے احساس ہے کہ ادارے کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے جہدمسلسل کی ضرورت ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ملک بھر کے تمام سینئر براڈکاسٹرز کی ہر ماہ ویڈیو کانفرنس منعقد کی جائے گی تاکہ پروگراموں کے معیار کو مزید بہتر بنایاجاسکے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انتہائی تجریہ کار براڈکاسٹرز پر مشتمل ایک تھنک ٹینک بھی بنایاگیا جو ادارے کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز دیتا ہے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے تمام شعبوں سے کہا کہ وہ ملکر اور ہم آہنگی سے ادارے کو درست سمت لیکر چلیں تاکہ ذرائع ابلاغ میں نمایاں مقام حاصل کرسکیں۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالوحید شیخ اور صدر نوید چوہان نے بھی اس موقع پر خطا ب کیا۔اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل نے ایسوسی ایشن کے عہدے داران سے حلف لیا۔

متعلقہ عنوان :