گوگل کا متحدہ عرب امارات کو 44 ویں قومی دن کے موقع پر خصوصی تحفہ

muhammad ali محمد علی بدھ 2 دسمبر 2015 18:57

گوگل کا متحدہ عرب امارات کو 44 ویں قومی دن کے موقع پر خصوصی تحفہ
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 دسمبر 2015 ء) گوگل نے متحدہ عرب امارات کو 44 ویں قومی دن کے موقع پر خصوصی تحفہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آج 44ویں قومی دن منایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ملک بھر میں جشن کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے اور عوام کی جانب سے اپنے قومی دن کو خوب جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے اب گوگل ویب سائٹ کی جانب سے متحدہ عرب کو 44 ویں قومی دن کے موقع پر خصوصی تحفہ دیا گیا ہے۔ گوگل نے متحدہ عرب امارات کیلئے خصوصی ڈوڈل تیار کیا ہے جسےلوگوں میں خوب سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :