صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 31کروڑ23 لاکھ روپے جاری

بدھ 2 دسمبر 2015 18:58

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 31کروڑ23 لاکھ51 ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 79کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق حکومت نے سیالکوٹ بزنس اورکامرس سنٹر کیلئے 8کروڑ65 لاکھ، حیدرآباد انجینئرنگ سپورٹ سنٹر کیلئے دو کروڑ، پشاور لائٹ انجینئرنگ سنٹرکیلئے دو کروڑ، پاکستان جیمز اینڈجیولری ڈویلپمنٹ کیلئے دو کروڑ40 لاکھ ، بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے ایک کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔