وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے دوران ملک بھرمیں دو لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے، مخدوم عدیل الرحمن ہاشمی

بدھ 2 دسمبر 2015 18:58

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے دوران ملک بھرمیں دو لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے چیف کوآرڈینیٹر مخدوم عدیل الرحمن ہاشمی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئندہ ماہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ طلباء کو دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبہ کی یونیورسٹیوں کے ایم فل اور پی ایم ڈی طلباء میں مقررہ میرٹ کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں جبکہ باقی یونیورسٹیوں کے مقررہ معیار پر پورا اترنے والے طلباء کوبھی اس سکیم سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔

اسی طرح ہنر کی ترقی کے پروگرام کے تحت سالانہ پانچ ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا مقصد یونیورسٹیوں کی لائیبریوں پر بوجھ اور ان پر اٹھنے والی لاگت کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل لائیبریوں کے ذریعہ طلباء کی لاکھوں کتب تک رسائی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :