وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کل جماعتی کانفرنس کے اجلاس میں مرتب کردہ سفارشات آئینی اصلاحات کمیٹی میں پیش کریں گے، جعفر الله خان

بدھ 2 دسمبر 2015 19:07

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جعفر الله خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں آئینی اصلاحات متعارف کرانے کے لئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کل جماعتی کانفرنس کے اجلاس میں مرتب کردہ سفارشات کو آئینی اصلاحات کمیٹی میں پیش کریں گے۔ آئینی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس (کل) جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں تمام جماعتوں کے درمیان آئینی اصلاحات کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔