وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز نے چین میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے پاکستانی طلباء کا مسئلہ حل کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی

بدھ 2 دسمبر 2015 19:29

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے چین میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے پاکستانی طلباء کے جاری احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے مسئلہ کے حل کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ، ممبر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر عابد فاروقی اور لاء ڈویژن کے رکن خشی الرحمان پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا پہلا اجلاس 7 دسمبر کو ہوگا جو 10 دسمبر تک اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ وزیر مملکت نے احتجاجی طلباء سے کہا ہے کہ وہ پی ایم ڈی سی کے کام میں کسی قسم کا خلل پیدا کرنے سے اجتناب کرے اور مقامی انتظامیہ خوش اسلوبی سے حل کرے۔

متعلقہ عنوان :