عرب ممالک میں پاکستانی اساتذہ کی مانگ میں اضافہ

بدھ 2 دسمبر 2015 19:32

عرب ممالک میں پاکستانی اساتذہ کی مانگ میں اضافہ

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اساتذہ کو قطر بھیجے گی۔ ذرائع نےبتایا کہ مرد اور خواتین ٹیچر جن کے پاس ماسٹر ڈگری اور پانچ سالہ تدریسی تجربہ ہو، وہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔

(جاری ہے)

اساتذہ کا انتخاب مختلف مضامین کی بنیاد پر ہوگا جن میں فزکس، کیمسٹری، ریاضی، انگریزی، کمپیوٹر سائنسز، بزنس اسٹڈیز، بیالوجی، اسپورٹس، اردو شامل ہیں۔

اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے حال ہی میں اساتذہ کے ایک گروپ کو کویت بھی بھیجا ہے۔ عرب ممالک میں پاکستانی اساتذہ کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے جنہیں پرکشش تنخواہ اور مراعات دی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں قطر کے لئے منتخب امیدواروں کو قطرے کے قوانین کے مطابق مفت رہائش، پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔