برٹش امریکن ٹوبیکو کی طرف سے مشرقی افریقی حکام کو رشوت کی پیشکش کا انکشاف ،رپورٹ
تہلکہ مچانے والا انکشاف جو بی اے ٹی کے سابق ملازم نے افشاء کیا
بدھ 2 دسمبر 2015 19:34
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء ) برٹش امریکن ٹوبیکو کی طرف سے مشرقی افریقہ کے حکام کو رشوت کی پیشکش کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ مبینہ پیشکش سگریٹ نوشی کا خاتمہ کرنے کے لئے عالمی ادارہ صحت ” ڈبلیو ایچ او “ کی طرف سے قائم کئے جانے والے ایک کنوشن کے دو ارکان کو بھی کی گئی لندن میں قائم تمباکو کے بہت بڑے ادارے اور رپورٹ میں بتائے جانے والے تین اہلکاروں نے فوری طور پر اس دعوے کی تردید کی ہے جبکہ کنونشن کے سیکرٹریٹ کی سربراہ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
بی بی سی کے ایک پروگرام میں بتایا گیا ہے کہ اس کی دستاویز ایک تہلکہ مچانے والا انکشاف ہے جو بی اے ٹی کے سابق ملازم نے افشاء کی ہے یہ ملازم کینیا میں مقیم تھا اور13سال سے کمپنی میں خدمات انجام دے رہا تھا یہ دستاویز سینکڑوں خفیہ صفحات پر مشتمل ہے ۔(جاری ہے)
ایک بیا ن میں اس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بی اے ٹی کے رشوت دیئے جانے والے افراد میں اس کے سہولت کار ہیں حقیقت یہ ہے کہ اگر انہوں نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنی تھی تو وہ قواعد کی خلاف ورزی کرینگے تاہم کمپنی نے ایک بیان میں اس الزام کی تردید کی ہے اورکہا ہے کہ ہم نے بی بی سی پر واضح کردیا ہے کہ ان کے ذرائع غیر معتبر ہیں اور ہم نے اس تجویز کی واضح طور پر تردید کی ہے بی اے ٹی اس طرح دنیا بھر میں آپریٹ کررہا ہے اس کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی مسلمہ خلاف ورزی کی صورت میں انضباطی کارروائی کی جاتی ہے اور پروانی پر منتج ہوسکتی ہے ہم اپنے کاروبار میں کسی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کرینگے خواہ یہ کہیں بھی وقوع پذیر ہو پروگرام میں استعمال کی جانے والی دستاویز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی اے ٹی نے تمباکو کنٹرول سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے فریم ورک کنونشن ( ایف سی ٹی سی ) کے دو نمائندوں کو تین ہزار ڈالر ( قریب دو ہزار آٹھ سو یورو ) رشوت دی ۔
تیسرے اہلکار نے جو ایف سی ٹی سی کا سابق نمائندہ تھا مبینہ طور پر بیس ہزار ڈالر رشوت وصول کی بی بی سی کے بیان کے مطابق ایف سی ٹی سی سیکرٹریٹ کی سربراہ ویراڈا کوسٹا نے کہا کہ بی اے ٹی ” غیر ذمہ دارانہ “ ہے اس نے کہا کہ مختصر یہ ہے کہ عوامی جانوں کی قیمت پر رشوت استعمال کررہا ہے میرے خیال میں بی اے ٹی کی حکومت کی طرف سے تحقیق بتائی جاتی ہے اور اس کے مطابق سزا دی جائے رشوت کے قانون کے تحت برطانوی کمپنیوں کیخلاف دنیا کے دوسرے حصوں میں رشوت دینے پر کارروائی کی جاسکتی ہےمزید بین الاقوامی خبریں
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.