اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی ،نیشنل جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل لاہور میں ہو گا

بدھ 2 دسمبر 2015 19:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے نیشنل جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ( جمعرات ) کو لاہور میں ہو گا ۔چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دو ریٹائرڈ ججز جسٹس ( ر) طارق پرویز اور جسٹس ( ر) خلجی عارف حسین کی بطور اہڈہاک جج تقرری کی سفارش بارے جائزہ لیا جائے گا ۔ جبکہ پاکستان بار کونسل اور سپریم بار ایسوسی ایشن سمیت وکلاء کی تنظیمیں اس کی مخالفت کر رہی ہیں اور انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ اہڈہاک ججز کی بجائے مستقل ججز کا تقرر کیا جائے

متعلقہ عنوان :