حجرہ شاہ مقیم ، ڈاکو دو گھروں میں لوٹ مار کر کے نقدی، زیورات لوٹ کر فرار

بدھ 2 دسمبر 2015 19:36

حجرہ شاہ مقیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء )حجرہ شاہ مقیم میں درجن بھر مسلح ڈاکوؤں کی دو گھروں میں لوٹ مار،لاکھوں روپے نقدی،بھاری زیورات لوٹنے میں کامیاب،پولیس نے کتے منگوالیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں مین قصور دیپالپور روڑ پر واقع گاؤں سہتی کے زمیندار سردار عاصم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ اچانک رات دو بجے آتشیں اسلحہ سے لیس درجن بھر ڈاکو گھر میں گھس آئے اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیکر نقدی قریباً تین لاکھ روپے،بیس تولے زیور،گن 44بور،رپیٹر،پسٹل اور گھر کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،قبل ازیں ڈاکوؤں نے انکے ہمسائے شبیر احمد کے گھر داخل ہوکر لاکھوں روپے نقدی،زیور اور سامان لوٹ لیا ،رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ مہر محمد اسماعیل نے کہا کہ کھوجی کتوں کی مدد سے ڈاکوؤں کا سراغ لگایا جا رہا ہے ۔