شمالی لندن میں میٹرو پولیٹن پولیس کی کارروائی

دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبہ میں4 افراد گرفتار

بدھ 2 دسمبر 2015 19:38

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) میٹرو پولیٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا ،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لند ن کی میٹروپولیٹن پولیس نے شمالی لندن کے علاقہ لوٹن میں 7 مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور بڑے پیمانے پر گھروں اور گاڑیوں کی تلاشی لی ،سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے شبہ میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق چاروں افراد کی عمریں 28 سے30 کے درمیان ہیں انہیں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن سے لندن پولیس سٹیشن سے میں تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :