لال مسجدآپریشن، سپریم کورٹ متفرق درخواستوں کی سماعت 17دسمبرکوکریگی

بدھ 2 دسمبر 2015 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء ) سپریم کورٹ لال مسجدآپریشن سمیت دیگر متفرق درخواستوں کی سماعت 17دسمبرکوکرے گی جبکہ طارق اسد نے سپریم کورٹ میں ترجمان شہداء فاؤنڈیشن کوحساس اداروں کی جانب سے غیرقانونی طور پر حراست میں لینے کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مذکورہ حقائق و واقعات کا ذکر کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ ”قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ترجمان شہداء فاؤنڈیشن کے اغواء کے متعلق رپورٹ طلب کی جائے اور آئی جی اسلام آباد سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی جائے کہ اگر وہ ترجمان شہداء فاؤنڈیشن سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں تو قانون کے مطابق کریں،ترجمان شہداء فاؤنڈیشن تمام اداروں سے تعاون کریں گے“۔

درخواست میں حافظ احتشام احمد کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ترجمان شہداء فاؤنڈیشن کی غیرقانونی حراست کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کی سماعت 17دسمبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت بھی 17دسمبر کو ہونی ہے۔

متعلقہ عنوان :