حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی اورامن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے ‘ حمزہ شہباز
قانون نافذکرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ،کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی نہ برتی جائے ،دہشت گردی کے خطرے کو مدنظررکھتے ہوئے ہر پہلوسے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں‘ چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ
بدھ 2 دسمبر 2015 20:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)چیئرمین پبلک افیئر ز یونٹ حمزہ شہبازنے ہدایت کی ہے کہ حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر لاہور شہراور صوبے بھر میں امن و امان نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں کسی قسم کی غفلت کوتاہی نہ برتی جائے،بالخصوص دہشت گردی کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پہلوسے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں ۔
حمزہ شہبازنے کہاکہ بعض ملک دشمن عناصر ایسے مواقع پر مذہبی منافرت کو ہوا دینے اور فرقہ بندی کے نام پر امن تباہ کرنے کی سازش کرسکتے ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی ادارے چوکنا رہتے ہوئے بروقت تمام انتظامات مکمل رکھیں اور عاشورہ کی طرح چہلم کے موقع پر بھی فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔(جاری ہے)
حمزہ شہبازنے کہاکہ قانون نافذکرنے والی ایجنسیوں کے علاوہ اوقاف اور دیگر متعلقہ محکمے بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی تاخیر نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ جلوس کے راستوں پر سخت سیکورٹی ، حفاظتی اقدامات ، سیکورٹی کیمروں، جسمانی تلاشی اور دیگر ضروری امور کی بروقت اور صحیح معنوں میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور ہرضلع میں مقامی انتظامیہ ماضی کی طرح تندہی سے کام لیتے ہوئے اپنے فرائض ادا کرے ۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ کسی بھی فرقے کے نام پر تقسیم اور منافرت پیدا کرنا مذہب اور معاشرے کی کوئی خدمت نہیں ، اسلام کے نام لیواسب ایک ہیں اور ہمیں اپنے عقیدے کو نہ چھوڑنے اور دوسرے کے عقیدے کو نہ چھیڑنے کے آفاقی اصول پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے موقع پر ہرضلع میں کنٹرول روم کو بھی موثر رکھاجائے تاکہ خدا نخواستہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی شکل میں فور ی کاروائی کی جاسکے ۔ حمزہ شہبازنے مسلم لیگی کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ چہلم کے موقع پر امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں اپنا مثبت کردارادا کریں اور معاشرتی بھائی چارے اور رواداری کو جاری رکھنے کی کوششوں میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.