کراچی میں رینجرز کو فری ہینڈ دیا جائے ،جمہوریت کو خطر ہ لاحق ہونے کا شور نہ مچایا جائے‘ صاحبزادہ حامد رضا
پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر منی بجٹ کا نفاذ غیر آئینی ہے،آئی ایم ایف کے دباؤ پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل
بدھ 2 دسمبر 2015 20:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں، طالبان اور داعش کا اسلام سے کو ئی تعلق نہیں، کراچی میں رینجرز کو فری ہینڈ دیا جائے اور جمہوریت کو خطر ہ لاحق ہونے کا شور نہ مچایا جائے، پاک فوج قوم کو امن دینے کیلئے قربانیاں دے رہی ہے،فوجی شہداء قوم کے محسن اور ہیرو ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر منی بجٹ کا نفاذ غیر آئینی ہے،آئی ایم ایف کے دباؤ پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں (ن)لیگ کو عوام کو مسترد کر دیا ہے،سیاست میں بڑے پیمانے پر صفائی کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
مالی کرپشن کے خلاف ایکشن کا رک جانا المیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آئی ایم ایف کی قید میں ہے۔حکومت کی صفوں میں چور اور ڈاکو موجود ہیں۔ سرکاری افسر شریف برادران کے ذاتی ملازم بنے ہوئے ہیں۔ اسلام میں تحریک انصاف کی جیت کو ہار میں بدلنا افسوسناک ہے۔حکومت کو سڑکیں بنانے سے فرصت نہیں جبکہ عوام کے بنیاد ی مسائل جوں کے توں ہیں۔ کراچی میں سول انتظامیہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔پاکستان میں جمہوریت کا مطلب صرف لوٹ مار ہے۔قرضوں سے ملک چلانے والے حکمرانوں کا انجام قریب ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.