اینٹی بائیوٹک دوائی کو اسلام آباد کی لیبارٹری سے معیاری قرار دینے میں ایم ایس ڈی کا کوئی تعلق نہیں ، ترجمان محکمہ صحت بلوچستان
ایم ایس ڈی بلوچستان ڈرگ ایکٹ کے مطابق تمام ادویات لائسنس یافتہ فارماسیوکل کمپنیوں سے وارنٹی کے تحت خریدتی ہے جس میں کمپنی دوائی کے معیار کی ذمہ دار ہوتی ہے، بلوچستان
بدھ 2 دسمبر 2015 20:25
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء ) محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان نے بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر کی جانب سے سرکاری میڈیکل سٹور ڈپو میں غیر معیاری ادویات کی خریداری سے متعلق الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متذکرہ دوائی (اینٹی بائیوٹک ) کو اسلام آباد کی لیبارٹری سے معیاری قرار دینے میں ایم ایس ڈی کا نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی قانوناً اسے پوچھا جاتا ہے اور غیر معیاری قرار دینے کا ایم ایس ڈی کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا جبکہ ایم ایس ڈی بلوچستان ڈرگ ایکٹ کے مطابق تمام ادویات لائسنس یافتہ فارماسیؤکل کمپنیوں سے وارنٹی کے تحت خریدتی ہے جس میں کمپنی دواتی کے معیار کی ذمہ دار ہوتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جہاں تک متذکرہ دوائی انٹی بائیوٹک کے غیر معیاری ہونے کا تعلق ہے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کوئٹہ نے اس دواتی کو معیاری قرار دینے پر متعلقہ کمپنی کو کوالٹی کنٹرول بورڈ بلوچستان نے شوکاز نوٹس جاری کیا جسکے جواب میں متعلقہ فارماسیؤکل کمپنی نے ڈرگ ایکٹ 1976ء کے سیکشن 22کے تحت ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ چیلنج کی جس کی بنیاد پر بورڈ نے اپنے پاس پڑے ہوئے اس دوائی کے سیمپل NIHلیبارٹری اسلام آباد بھیجے بعد ازاں NIHاسلام آبادکے انالسٹ نے اس دوائی کو تجزیہ کے بعد معیاری قرار دیا جس کی اطلاع ایم ایس ڈی اور متعلقہ کمپنی کو قانون کے مطابق دی گئی چونکہ قانون کے مطابق اپیلیٹ لیبارٹری کی رپورٹ حتمی ہوتی ہے اس لئے اس کیس کو قانوناً ختم کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.