چئیرمین پیمرا کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

بدھ 2 دسمبر 2015 20:27

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 دسمبر 2015 ء) چئیرمین پیمرا کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ابصار عالم کی بطور چئیرمین پیمرا تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ چئیرمین پیمرا ابصار عالم کو حکومت سے مراسم ہونے پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس لیے عدالت سے درخواست کی جاتی ہے کہ چئیرمین پیمرا کی تعیناتی کے فیصلے کو کاالعدم قرار دے دے۔

متعلقہ عنوان :