وزیر خارجہ سشما سوراج اگلے ہفتے پاکستان آسکتی ہیں،بھارتی میڈ یا کا دعویٰ

بدھ 2 دسمبر 2015 20:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ سشماسوراج کے اگلے ہفتے پاکستان آنے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ سشماسوراج کے اگلے ہفتے پاکستان میں افغانستان کے حوالے سے ہونی والی کانفرنس میں شرکت کیلئے آسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پیرس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اجلاس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات سے دونوں ملکوں کے تعلقات کا ماحول تبدیل ہوتا ہوا دکھائی دیاتھا۔

اب بھارتی میڈ یا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان آنے کا امکان ہے اور وہ اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر سکتی ہیں۔واضح رہے کہ پیر س میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جو انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جسے اہم قرار دیا جارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :