سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی سمیت دیگر اضلاع میں شکایات کے ازالے کیلئے 3شکایات سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، امن و امان کی ذمہ داری پولیس کی ہے، آرمی اور رینجرزبھی اسٹینڈ بائی رہے گی
ترجمان الیکشن کمیشن سندھ
بدھ 2 دسمبر 2015 20:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی سمیت دیگر اضلاع میں شکایات کے ازالے کیلئے 3شکایات سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی ذمہ داری پولیس کی ہے، آرمی اور رینجرزبھی اسٹینڈ بائی رہے گی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہسندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن سندھ نے شکایات کیلئے تین سنٹرز قائم کر دیئے ہیں ، ان شکایات سینٹرز کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن الیکشن کمیشن ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق ہر سنٹر دو دو اضلاع کی شکایات سنے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کی ذمہ داری پولیس کی ہو گی، فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ آر اوز کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر فوج حرکت میں آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.