بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں محمد عامر نے شاہد آفریدی کو آوٹ کرکے وسیم اکرم کی یاد دلا دی

muhammad ali محمد علی بدھ 2 دسمبر 2015 20:35

بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں محمد عامر نے شاہد آفریدی کو آوٹ کرکے وسیم ..

چٹاگانگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 دسمبر 2015 ء) بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں محمد عامر نے شاہد آفریدی کو آوٹ کرکے وسیم اکرم کی یاد دلا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں چٹگانگ اور سلحٹ سپر سٹارز کے مابین کھیلے گئے میچ میں ایک مرتبہ پھر محمد عامر کی جانب سے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے دھواں دار بلے بازی کررہے شاہد آفریدی کو جادوئی گیند پر بولڈ کرکے وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی۔ کئی برس قبل وسیم اکرم کی جانب سے بھی ایسی ہی جادوئی گیند پر بھارت کے بلے باز راہول ڈریوڈ کو آوٹ کیا گیا تھا۔