داتا گنج بخش کی اشاعت اسلام کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں‘علماء انجمن غلامانِ مصطفےٰؐ کا پیغام

بدھ 2 دسمبر 2015 20:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء )انجمن غلامانِ مصطفیؐ کے زیر اہتمام داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر داتا دربار آئی ہسپتال کے قریب تین روزہ پیغام اولیاء اﷲ مہم کے کیمپ کا انعقاد جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قاری سید نور المصطفیٰ قادری ،محمدشان علی قادری،مولانا قاری راشد ہزاروی،مولانا ناصر محمود رضوی القادری،مولانا عابد بٹ عطاری دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داتا گنج بخش جو عالم علوم ظاہر و باطن اور مرشد کامل با شرع بھی تھے اور باشعور بھی یادگارِ امام اعظم ابو حنیفہ ؒ بھی تھے آپ ؒ نے تقریبا چار سو اساتذہ سے تعلیم اسلام حاصل کی اور اپنی تعلیم سمندرکو ایک کوزے میں بند کردیابارہ سال کی عمر میں جو پہلی کتاب لکھی اسکا نام دیوان شعر ہے یہ صوفیانہ و عارفانہ اشعار پر مشتمل تھی آپ نے کئی کتابیں لکھیں جن میں سے بحر القلوب ،کتاب فناو بقاء،کشف الاسرار اور کشف المعجوب کے ذریعے امت مسلمہ کی راہنمائی فرمائی ان کتابوں سے قیامت تک امت مسلمہ کی آنیوالی نسلیں استفادہ حاصل کرتی رہیں گی داتا گنج بخش ؒ کی دین اسلام کی اشاعت کیلئے خدمات انتہائی ناقابل فراموش ہیں مقررین نے کہا کہ اولیاء اﷲ کی حالات زندگی سیرت مصطفےٰ ؐ کا بہترین نمونہ ہے اسے اپنا ہی کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔