بھارتی اشتعال انگیزیوں پر دبے لفظوں سے اظہار کی بجائے حکومتِ پاکستان دو ٹوک موقف اختیار کرے، مودی کی خوش اخلاقیاں ’’بغل میں چھری، منہ میں رام رام ‘‘ کے مترادف ہے،جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی
بدھ 2 دسمبر 2015 20:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں پر دبے لفظوں سے اظہار کی بجائے حکومتِ پاکستان دو ٹوک موقف اختیار کرے، مودی کی خوش اخلاقیاں ’’بغل میں چھری، منہ میں رام رام ‘‘ کے مترادف ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم، سرحدوں پر اشتعال انگیزیاں اور ملک پاکستان کے خلاف زبان درازی کے بعد پیرس میں پاک بھارت وزراء اعظم کی ’’مِنی ملاقات‘‘ کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کھسیانی ہنسی جلتے پر تیل ڈالنے کے مترادف تھی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی بنیا ایک طرف تو خطے میں امن قائم کرنے کی باتیں کرتا ہے مگر دوسری طرف امن کو سبوتاژ کرنے میں بھی پہل کر دیتا ہے۔(جاری ہے)
خطے میں اپنا دبدبہ قائم کرنے کیلئے اسلحہ کے ڈھیر لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام اور مذاکرات کی فضا کو یقینی بنانے کیلئے ہتھیاروں اور اسلحہ کے ڈھیر کی نمائش نامناسب ہے۔حافظ عبدالوہاب روپڑی نے کہا کہ پاکستانی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بھارت کے ساتھ معاشقے کی پینگیں بڑھانے کی بجائے اس کے مذموم ارادوں کو بھانپ کر برابری کی سطح پر تعلقات استوار کریں۔
ملک اور اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کیخلاف سازشوں اور پراپیگنڈے میں مصروف ہیں ۔ بھارتی وزیراعظم کی بے دریغ زبان درازی پر پاکستان کی خاموشی انتہائی نامناسب ہو گی۔ سورماؤں کی زبان کو لگام دینے کے لئے دو ٹوک موقف اختیار کیا جائے۔ حکومت پاکستان کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم، باؤنڈری لائنز پر آئے روز بلا اشتعال فائرنگ سمیت پانی کی تقسیم اور سیاچن کے معاملات پر کھل کر اپنا موقف بیان کرے ۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی برادری بھارت کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے خطے میں امن و امان کی فضا کو برباد کرنے والے بھارت پر دباؤ ڈالے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.