عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں اسلامیان پاکستان شرکت کرینگے ‘ڈاکٹر حسین محی الدین

منہاج القرآن 33سال سے پیغمبر امن و سلامتی کے پیغام توحید کو عام کرنے کے مشن پر گامزن ہے

بدھ 2 دسمبر 2015 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی ولادت مصطفی ؐ کا جشن جوش و خروش سے منایا جائیگا اور مینار پاکستان کے زیر سایہ منعقدہ عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس سے ڈاکٹر طاہر القادری خطاب کرینگے جس میں لاکھوں اسلامیان پاکستان شرکت کرینگے۔

تحریک منہاج القرآن پیغمبر امن و سلامتی کے پیغام توحید کو عام کرکے دنیا کو امن کاگہوارہ بنانے کے عظیم مشن پر گامزن ہے۔عالمی میلاد کانفرنس کے حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیاہے۔ اس عظیم روحانی اجتماع کے سلسلے میں تعاون کیلئے پرامید ہیں۔وہ گزشتہ روز منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر(ر) محمد اقبال،احمد نواز انجم، جی ایم ملک، جواد حامد و جملہ فورمز کے صدور ، جنرل سیکرٹریز اور انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن 33سال سے میلاد مصطفی ؐ کا جشن منارہی ہے۔ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ آج ظلم،جہالت اور جبر کے اندھیروں کو دور کرنے کیلئے دلوں میں عشق مصطفی کی شمعیں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔

مصطفوی ؐ تعلیمات آج بھی دہشت ،انتہا پسندی اور استحصال سے نجات کا نسخہ کیمیا ہے۔اجلاس میں خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں مرکزی میلاد کمیٹی تشکیل دی گئی اس کے علاوہ صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کودعوتی کمیٹی برائے علماء و مشائخ، احمد نواز انجم کو تنظیمات کی رابطہ کمیٹی، بشیر خان لودھی کو استقبالیہ کمیٹی، رانا فیاض احمد خان کو پروٹوکول کمیٹی، ساجد بھٹی کو وی آئی پی انکلوژرکمیٹی، غلام مرتضیٰ علوی کو ڈسپلنری کمیٹی ،بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال کو سکیورٹی کمیٹی ،جواد حامد کو سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس ،نوراﷲ صدیقی کو میڈیا کمیٹی ،محمد سعید کو کمیٹی برائے کتب وسٹال ،سید امجد علی شاہ کو میڈیکل و ریسکیو کمیٹی اورعبدالستار منہاجین کو سوشل میڈیا کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :