جب تک دیانتدار لوگ برسر اقتدار نہیں آئیں گے، عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے‘ملکی عزت،وقار اور بقاء سب کچھ داؤپر لگ چکا ہے‘ہم رائے عامہ بیدار کرنے کے بعد ملک میں اسلامی انقلاب لائیں گے

امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدکا عوامی اجتماع سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ جب تک دیانتدار اور امانت میں خیانت نہ کرنے والے افراد آگے نہیں آئیں گے تب تک عوام کے مسائل حل اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔برسراقتدار لوگوں کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ عوام کوکونسی سہولیات میسر ہیں اور کونسی میسر نہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام حقیقی نمائندوں کومنتخب کریں تاکہ ان کی مشکلات حل ہوسکیں۔وہ بدھ کو بستی کوٹلی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے6افراد کے لواحقین اور رشتہ داروں سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ گڈگورننس کی دعویدار حکومتوں نے بھی ماضی کے حکمرانوں کی طرح عوام الناس کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

بلکہ الٹا ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جن سے عوامی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔

بستی کوٹلی ضلع رحیم یارخان میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو5لاکھ روپے فی کس اداکئے جائیں اور آئے ٹریفک حادثات کاباعث بننے والہ نہر کے پُل کوبالاتاخیر چوڑاکیا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام ہو۔میاں مقصود احمد نے کہاکہ ملک اس وقت گھمبیر مسائل کی زد میں ہے۔پاکستان کی عزت،وقار،سلامتی اور بقاء سب کچھ داؤپر لگ چکا ہے۔

جب تک لوگ اپنے حقوق کے لئے متحد نہیں ہوں گے تب تک ملک میں تبدیلی ممکن نہیں۔ہم انشاء اﷲ رائے عامہ کوبیدارکرنے کے بعد ملک میں اسلامی انقلاب لائیں گے۔قبل ازیں میاں مقصود کااستقبال امیر ضلع رحیم یار خان سید محمدعابد شاہ نے کیا۔جبکہ اس موقع پر نائب جماعت اسلامی صوبہ پنجاب عزیرلطیف،اکبرمجیدسہجوی،ابومغیث سہجوی،چوہدری افضل،ڈاکٹرغلام فرید،شاہدمسعود،نصیب اﷲ خان،جام نذیر احمدمکین،خلیل احمدخان،ڈاکٹر نعیم ،محمدارشدمجید سہجوی ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :