وزارت داخلہ کا کینیڈا سے خلا ف قانون پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے بھیجنے پر کینیڈئن ہائی کمیشن کو احتجا جی خط

کینیڈا کے سفری دستاویزات پر نہ کسی ڈی پورٹی کو قبول کیا جائے گا نہ ہی اسکے ساتھ آنے والے سرکاری اہلکاروں کو امیگریشن کی اجازت دی جائے گی،تر جمان وزارت داخلہ

بدھ 2 دسمبر 2015 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے کینیڈا سے خلا ف قانون پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان بھیجنے پر کینیڈئن ہائی کمیشن کو احتجاج خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی پاکستانی شہری کو حکومت پاکستان کے علاوہ کسی دوسری حکومت کے جاری کردہ سفری ستاویزات پر ڈی پورٹ کرنا بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،آئندہ کینیڈا کے سفری دستاویزات پر کسی پاکستانی ڈی پورٹی کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت داخلہ کے تر جمان کے مطابق وزارت داخلہ نے کینیڈا سے خلا ف قانون پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان بھیجنے پر کینیڈئن ہائی کمیشن کو احتجاج خط لکھا ہے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی پاکستانی شہری کو حکومت پاکستان کے علاوہ کسی دوسری حکومت کے جاری کردہ سفری ستاویزات پر ڈی پورٹ کرنا بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔تر جمان وزارت داخلہ کے مطابق کینیڈا کے سفری دستاویزات پر نہ تو کسی ڈی پورٹی کو قبول کیا جائے گا نہ ہی ایسے افراد کے ہمراہ آنے والے سرکاری اہلکاروں کو امیگریشن کی اجازت دی جائے گی۔شہریت کی تصدیق کے بعد متعلقہ پاکستانی سفارت خانے سے سفری دستاویزات کے اجراء کے بعد ڈی پورٹیشن کا عمل ممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :